مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة كتاب الصلاة صبح کی سنتیں رہ جائیں تو کیا کریں
محمد بن ابراہیم ؒ، قیس بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک آدمی کو نماز فجر کے بعد دو رکعتیں پڑھتے ہوئے دیکھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”نماز فجر دو رکعت ہے، دو رکعت۔ “ اس آدمی نے عرض کیا: میں نے ان سے پہلے کی دو رکعتیں نہیں پڑھی تھیں، میں نے انہیں اب پڑھا ہے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خاموش ہو گئے۔ ابوداؤد، اور امام ترمذی نے بھی اسی طرح روایت کیا ہے، اور انہوں نے فرمایا: اس حدیث کی سند متصل نہیں، کیونکہ محمد بن ابراہیم نے قیس بن عمرو رضی اللہ عنہ سے نہیں سنا۔ شرح السنہ اور مصابیح کے بعض نسخوں میں قیس بن قہد سے اسی طرح مروی ہے۔ حسن، رواہ ابوداؤد و الترمذی۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«حسن، رواه أبو داود (1267) و الترمذي (422) والبغوي في شرح السنة (3/ 334 تحت ح 781) ٭ قيس بن عمرو ھو قيس بن قھد، والسند مرسل وله شواھد عند ابن خزيمة (1116) و ابن حبان (624) وغيرهما وھو حديث حسن، انظر ’’اعلام أھل العصر بأحکام رکعتي الفجر‘‘.» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.