مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة كتاب الصلاة فرض نماز کے بعد دعا قبول کی جاتی ہے
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نماز پڑھ رہا تھا، جبکہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، ابوبکر رضی اللہ عنہ اور عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ تشریف فرما تھے، جب میں بیٹھا تو میں نے سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کی ثنا بیان کی، پھر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود بھیجا، پھر اپنے لیے دعا کی تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”مانگو! دیا جائے گا، مانگو! دیا جائے گا۔ “ حسن، رواہ الترمذی۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«حسن، رواه الترمذي (593 وقال: حسن صحيح.) ٭ و للحديث شواھد.» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.