مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة كتاب الصلاة سورج اور چاند کو گرہن کسی کی موت یا پیدائش کی وجہ سے نہیں لگتا ہے
نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دور میں سورج گرہن ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو دو رکعتیں پڑھتے اور (دو رکعت نماز پڑھنے کے بعد) سورج گرہن کے متعلق پوچھتے حتیٰ کہ سورج گرہن ختم ہو گیا۔ ابوداؤد اور نسائی کی روایت میں ہے کہ جب سورج گرہن ہوا تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہماری نماز کی طرح ہمیں نماز پڑھائی، آپ رکوع و سجود فرماتے تھے اور نسائی کی دوسری روایت میں ہے: سورج گرہن لگ چکا تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جلدی کے ساتھ مسجد میں تشریف لائے، نماز پڑھائی حتیٰ کہ سورج گرہن ختم ہو گیا، پھر فرمایا: ”اہل جاہلیت کہا کرتے تھے: سورج اور چاند اہل زمین کی کسی عظیم شخصیت کی وفات پر ہی گہناتے ہیں، جبکہ سورج اور چاند کسی کی موت و حیات کی وجہ سے نہیں گہناتے، بلکہ وہ تو اللہ کی مخلوق ہیں، اللہ اپنی مخلوق میں جو چاہے سو کرتا ہے۔ ان دونوں میں سے جو بھی گہنا جائے تو نماز پڑھو حتیٰ کہ وہ (گرہن) ختم ہو جائے یا اللہ کوئی نیا معاملہ ظاہر فرما دے۔ “ ضعیف۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده ضعيف، رواه أبو داود (1193) والنسائي (145/3 ح 1490 و 141/3 ح 1486) ٭ ھذا مرسل، أبو قلابة: لم يسمع من النعمان بن بشير رضي الله عنه.» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.