مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة كتاب الصلاة مسجد کے اندر جاتے اور باہر آتے وقت کی تسبیحات
فاطمہ بنت حسین ؒ اپنی دادی فاطمہ کبریٰ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتی ہیں، انہوں نے فرمایا: جب نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد میں داخل ہوتے تو یہ دعا پڑھتے: محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر صلاۃ و سلام ہو، اور فرماتے: میرے رب! میرے گناہ بخش دے اور میرے لیے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے، اور جب آپ مسجد سے باہر نکلتے تو فرماتے: محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر صلاۃ و سلام ہو۔ اور فرماتے: ”میرے رب! میرے گناہ بخش دے، اور میرے لیے فضل کے دروازے کھول دے۔ ترمذی، احمد، ابن ماجہ اور ان دونوں کی روایت میں ہے، انہوں نے فرمایا: جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد میں داخل ہوتے اور اسی طرح جب آپ باہر تشریف لاتے تو ”محمد پر صلاۃ وسلام ہو“ کے بجائے: ”اللہ کے نام سے، اور رسول اللہ پر سلام ہو۔ “ کے الفاظ پڑھتے تھے۔ امام ترمذی نے فرمایا: اس کی سند متصل نہیں، فاطمہ بنت حسین ؒ کی فاطمہ کبریٰ رضی اللہ عنہ سے ملاقات ثابت نہیں۔ ضعیف۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده ضعيف، رواه الترمذي (314) و أحمد (282/6 ح 26948) و ابن ماجه (771) ٭ ليث بن أبي سليم: ضعيف من جھة حفظه، و مدلس و السند منقطع، و حديث مسلم (713 ب) يغني عنه.» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.