مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة كتاب الصلاة اللہ تعالیٰ اور جبرئیل علیہ السلام کے درمیان ستر ہزار پردے حائل ہیں
ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، کسی یہودی عالم نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا: کون سا قطعہ زمین بہتر ہے؟ آپ خاموش ہو گئے اور فرمایا: ”میں جبریل ؑ کے آنے تک خاموش رہوں گا۔ “ آپ خاموش رہے اور جبریل ؑ آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دریافت کیا تو انہوں نے کہا: اس بارے میں مسٔول، سائل سے زیادہ نہیں جانتا، لیکن میں اپنے رب تبارک و تعالیٰ سے دریافت کروں گا، پھر جبریل ؑ نے فرمایا: محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! میں اللہ کے اتنا قریب ہوا کہ میں اس سے پہلے کبھی اتنا قریب نہیں ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا: ”جبریل! وہ (قریب ہونا) کیسے تھا؟“ انہوں نے فرمایا: میرے اور اس کے مابین نور کے ستر ہزار پردے تھے، اللہ تعالیٰ نے فرمایا: بدترین مقامات بازار اور بہترین مقامات مساجد ہیں۔ “ لا اصل لہ بھذا اللفظ، لم اجدہ عن ابی امامہ رضی اللہ عنہ۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«لا أصل له بھذا اللفظ، لم أجده عن أبي أمامة رضي الله عنه. ٭ ولأصل الحديث شواھد عند ابن حبان (الموارد: 1599 عن ابن عمر) و الطبراني في الکبير (128/2 ح 1545) و أحمد (4/ 81 ح 16865) والحاکم (2/ 7) من حديث جبير بن مطعم رضي الله عنه، والطبراني في الأوسط (7140) من حديث أنس رضي الله عنه بألفاظ أخري.» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.