مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة كتاب الصلاة رسول رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کا خشیت الٰہی سے دوران نماز رونا
مطرف بن عبداللہ بن شخیر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ نماز پڑھ رہے تھے تو رونے کی وجہ سے آپ کے پیٹ سے ہنڈیاں کے ابلنے کی سی آواز آ رہی تھی۔ ایک دوسری روایت میں ہے: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھا تو رونے کی وجہ سے آپ کے سینے میں چکی چلنے کی سی آواز آ رہی تھی۔ احمد، اور امام نسائی نے پہلی روایت کی ہے اور امام ابوداؤد نے دوسری۔ صحیح۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده صحيح، رواه أحمد (4/ 25 ح 16421) والنسائي (13/3 ح 1215) و أبو داود (904) [و صححه النووي في رياض الصالحين (451) بتحقيقي.]» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.