مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة كتاب الصلاة فرض نماز کے بعد عورتوں کا فوراً مسجد سے چلے جانا
ام سلمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دور میں جب خواتین فرض نماز سے سلام پھیرتیں تو وہ کھڑی ہو (کر فوراً چلی) جاتیں، جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کے ساتھ نماز پڑھنے والے صحابہ، جب تک اللہ چاہتا، بیٹھے رہتے، پس جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہوتے تو پھر صحابہ کرام رضی اللہ عنہ بھی کھڑے ہوتے۔ رواہ البخاری۔ ہم جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث ان شاء اللہ ”باب الضحک“ میں ذکر کریں گے۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«رواه البخاري (866) حديث جابر بن سمرة: يأتي (4747)» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.