مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة كتاب الصلاة نماز میں ہاتھ کس طرح باندھنے چاہئیں؟
وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ جب آپ نے نماز شروع کی تو ہاتھ اٹھا کر اللہ اکبر کہا، پھر اپنا کپڑا لپیٹ لیا، پھر دایاں ہاتھ بائیں پر رکھا، جب رکوع کرنے کا ارادہ کیا تو کپڑے سے ہاتھ نکالے، رفع الیدین کیا اور اللہ اکبر کہا، پھر رکوع کیا، جب ”سمع اللہ لمن حمدہ“ کہا تو رفع الیدین کیا، اور جب سجدہ کیا تو دونوں ہاتھوں کے درمیان سجدہ کیا۔ رواہ مسلم۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«رواه مسلم (54/ 401)» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.