مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة كتاب الصلاة رسول جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غسل جنابت کرنا بھول گئے
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز کے لیے تشریف لائے، چنانچہ آپ نے جب اللہ اکبر کہا تو پھر واپس چلے گئے اور انہیں اشارہ کیا کہ وہ اسی حالت میں رہیں، پھر آپ گئے، غسل کیا، پھر تشریف لائے تو آپ کے سر سے پانی کے قطرے گر رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں نماز پڑھائی، جب نماز پڑھ چکے تو فرمایا: ”میں جنبی تھا، اور میں غسل کرنا بھول گیا تھا۔ “ حسن، رواہ احمد۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«حسن، رواه أحمد (2/ 448 ح 9785) [و ابن ماجه (1220) و للحديث شواھد.]» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.