مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة كتاب الصلاة مسجدیں۔۔۔ جنت کے باغیچے
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم جنت کے باغوں کے پاس سے گزرو تو کچھ کھا پی لیا کرو۔ “ عرض کیا گیا، اللہ کے رسول! جنت کے باغات کیا ہیں؟ آپ نے فرمایا: ”مساجد۔ “ پوچھا گیا اللہ کے رسول! خوردو نوش سے کیا مراد ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ((سبحان اللہ، و الحمدللہ، ولا الہ الا اللہ، و اللہ اکبر))”اللہ پاک ہے، ہر قسم کی تعریف اللہ کے لیے ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، اور اللہ سب سے بڑا ہے۔ “ ضعیف۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده ضعيف، رواه الترمذي (3509 وقال: غريب.) ٭ حميد المکي مجھول الحال، و تکلم فيه البخاري وغيره و ضعفه راجح.» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.