مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة كتاب الصلاة قیام اللیل میں پست اور بلند آواز سے قرأت کا بیان
ابوقتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک رات تشریف لائے تو دیکھا کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ پست آواز سے نماز پڑھ رہے تھے۔ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے تو وہ بلند آواز سے نماز پڑھ رہے تھے۔ راوی بیان کرتے ہیں، جب وہ دونوں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس اکٹھے ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ابوبکر رضی اللہ عنہ سے فرمایا ”میں تمہارے پاس سے گزرا اور تم آہستہ آواز سے نماز پڑھ رہے تھے۔ “ انہوں نے عرض کیا، اللہ کے رسول! میں نے جس سے سرگوشی کی اس کو سنا دیا۔ (یعنی اللہ پاک کو) اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلمؑ نے عمر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”میں تمہارے پاس سے گزرا تھا اور تم بلند آواز سے نماز پڑھ رہے تھے۔ “ انہوں نے عرض کیا، اللہ کے رسول! میں سوئے لوگوں کو جگا رہا تھا اور شیطان کو بھگا رہا تھا، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ابوبکر! تم اپنی آواز کچھ بلند کرو، اور عمر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: تم اپنی آواز کچھ پست رکھو۔ “ ابوداؤد، اور امام ترمذی نے بھی اسی طرح روایت کیا ہے۔ اسنادہ حسن۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده حسن، رواه أبو داود (1329) و الترمذي (447 وقال: غريب) [و صححه ابن خزيمة (1161) وابن حبان (656) والحاکم (130/1) علٰي شرط مسلم ووافقه الذهبي.]» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.