مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة كتاب الصلاة نماز سے گناہ معاف ہو جاتے ہیں
ابن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، کسی آدمی نے کسی عورت کا بوسہ لے لیا پھر اس نے آ کر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بتایا، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ”دن کے دونوں اطراف اور رات کی چند ساعتوں میں نماز پڑھا کریں، یقیناً نیکیاں برائیوں کو دور کر دیتی ہیں۔ “ اس آدمی نے عرض کیا، اللہ کے رسول! یہ میرے لیے خاص ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”میری ساری امت کے لیے ہے۔ “ اور ایک روایت میں ہے: ”جس نے میری امت میں سے اس پر عمل کیا۔ “ متفق علیہ۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«متفق عليه، رواه البخاري (526) و مسلم (42 / 2763)» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.