مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة كتاب الصلاة رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا سجدہ بزبان سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا
عائشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، میں نے ایک رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بستر پر نہ پایا ت�� میں نے (اپنے ہاتھ سے) آپ کو ٹٹولا تو میرا ہاتھ آپ کے پاؤں کے تلوے پر لگا، آپ نماز میں حالت سجدہ میں تھے جبکہ آپ کے پاؤں کھڑے تھے، اور آپ دعا کر رہے تھے: ”اے اللہ! میں تیری رضا مندی کے ذریعے تیرے غصے سے، تیری عافیت کے ذریعے تیری سزا سے اور تیری رحمت کے ذریعے تیرے عذاب سے پناہ چاہتا ہوں، میں تیری تعریف کو شمار نہیں کر سکتا، تو ویسا ہی ہے جس طرح تو نے اپنی تعریف خود فرمائی ہے۔ “ رواہ مسلم۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«رواه مسلم (222/ 486)» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.