مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة كتاب الصلاة نماز تہجد کے بعد سونے کا بیان
یعلی بن مملک سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زوجہ محترمہ ام سلمہ رضی اللہ عنہ سے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قراءت اور نماز کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: تم ان کی نماز کے متعلق پوچھ کر کیا کرو گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز پڑھا کرتے تھے، پھر آپ نے جتنی دیر نماز پڑھی ہوتی، اتنی دیر سو جاتے تھے، پھر جس قدر سوئے اسی قدر نماز پڑھتے، پھر جتنی دیر نماز پڑھی ہوتی اسی قدر سو جاتے تھے حتیٰ کہ صبح ہو جاتی، پھر انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قراءت کے متعلق بتایا تو انہوں نے فرمایا کہ آپ کی قراءت کا ایک ایک حرف واضح ہوتا تھا۔ حسن، رواہ ابوداؤد و الترمذی و النسائی۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«حسن، رواه أبو داود (1466) والترمذي (2932 وقال: حسن صحيح غريب.) والنسائي (214/3 ح 1630)» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.