مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة كتاب الصلاة رکوع اور سجدہ پورا نہ کرنا یعنی نماز کا پورا نہ ہونا
شقیق ؒ بیان کرتے ہیں، حذیفہ رضی اللہ عنہ نے ایک آدمی کو نا مکمل رکوع و سجود کرتے ہوئے دیکھا، جب وہ نماز پڑھ چکا تو انہوں نے اسے بلایا، حذیفہ رضی اللہ عنہ نے اسے فرمایا: تم نے نماز نہیں پڑھی، راوی بیان کرتے ہیں، میرا خیال ہے کہ انہوں نے کہا: اگر تم (اسی طرح) فوت ہو جاتے تو تم اس فطرت و ملت پر فوت نہ ہوتے جس پر اللہ نے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پیدا فرمایا۔ رواہ البخاری۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«رواه البخاري (389، 808)» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.