مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة كتاب الصلاة اگر کسی کو قرآن کی کوئی سورت یاد نہ ہو؟
عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو اس نے عرض کیا: میں قرآن سے کچھ بھی یاد نہیں کر سکتا، لہذا مجھے آپ کچھ سکھا دیں جو میرے لیے کافی ہو، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”کہو ((سبحان اللہ والحمدللہ ولا الہ الا اللہ و اللہ اکبر ولا حول ولا قوۃ الا باللہ)) ”اللہ پاک ہے، ہر قسم کی حمدو ستائش اسی کے لیے ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، اللہ سب سے بڑا ہے، اور گناہ سے بچنا اور نیکی کرنا محض اللہ کی توفیق سے ہے۔ “ اس شخص نے عرض کیا: اللہ کے رسول! یہ تو اللہ کے لیے مختص ہے، تو میرے لیے کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”کہو: ((اللھم ارحمنی و عافنی و اھدنی و ارزقنی)) ”اے اللہ! مجھ پر رحم فرما، مجھے عافیت عطا فرما، مجھے ہدایت نصیب فرما اور مجھے رزق عطا فرما۔ “ پس اس شخص نے اپنے ہاتھوں سے اشارہ کیا اور انہیں بند کیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جہاں تک اس آدمی کا تعلق ہے تو اس نے اپنے ہاتھ خیر سے بھر لیے۔ “ ابوداؤد۔ اور امام نسائی ؒ کی روایت: ((الا باللہ)) تک ہے۔ حسن۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«حسن، رواه أبو داود (832) والنسائي (143/2 ح 925) [و صححه ابن خزيمة (544) و ابن حبان (475) والحاکم (241/1) علٰي شرط البخاري ووافقه الذهبي.]» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.