مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة كتاب الصلاة صحابہ کا جذبہ اطاعت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، اس دوران کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے صحابہ کو نماز پڑھا رہے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اچانک اپنے جوتے اتار کر اپنے بائیں طرف رکھ دیے، جب صحابہ نے یہ دیکھا تو انہوں نے بھی اپنے جوتے اتار دیے، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز پڑھ چکے تو فرمایا: ”تمہیں کس چیز نے جوتے اتارنے پر آمادہ کیا؟“ انہوں نے عرض کیا، ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جوتے اتارتے ہوئے دیکھا تو ہم نے بھی اتار دیے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جبریل میرے پاس تشریف لائے تو انہوں نے مجھے بتایا کہ ان میں نجاست ہے، جب تم میں سے کوئی مسجد میں آئے تو وہ دیکھے اگر وہ اپنے جوتوں میں نجاست دیکھے تو وہ اسے صاف کرے پھر ان میں نماز پڑھ لے۔ “ صحیح، رواہ ابوداؤد و الدارمی۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده صحيح، رواه أبو داود (650) والدارمي (320/1 ح 1385) [وصححه ابن خزيمة (1017) و ابن حبان (360) والحاکم علٰي شرط مسلم (260/1) ووافقه الذهبي.]» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.