مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة كتاب الصلاة ریح اور ریاح میں فرق
ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں جب کبھی بھی ہوا چلتی تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر یوں دعا کرتے: ”اے اللہ! اسے رحمت بنا، اسے عذاب نہ بنا، اے اللہ! اسے باد رحمت بنا اور اسے باعث عذاب ہوا نہ بنا۔ “ ابن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کی کتاب میں ہے: ”ہم نے ان پر ایک سخت آندھی بھیجی۔ “ اور: ”ہم نے ان پر ایک سخت آندھی بھیجی۔ “ ”ہم نے ابر اٹھانے والی ہوائیں بھیجیں۔ “ اور: ”وہ تمہیں خوشخبری سنانے کے لیے ہوائیں بھیجتا ہے۔ “ ضعیف۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده ضعيف، رواه الشافعي في الأم (253/1) و من طريقه البيھقي في الدعوات الکبير (80/2 ح 318) ٭ فيه رجل قال فيه الشافعي: ’’من لا أتھم‘‘ وھو مجھول.» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.