مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة كتاب الصلاة عید کی نماز کے لئے نہ اذان ہے اور نہ اقامت
ابن جریج ؒ بیان کرتے ہیں، عطاء ؒ نے ابن عباس رضی اللہ عنہ اور جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کے واسطہ سے مجھے بتایا، انہوں نے فرمایا: عید الفطر اور عید الاضحی کے لیے اذان نہیں کہی جاتی تھی۔ پھر میں نے کچھ مدت بعد عطاء سے اس بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے مجھے بتاتے ہوئے کہا: جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے مجھے بتایا کہ نماز عید الفطر کے لیے، امام کے آنے سے پہلے یا اس کے آنے کے بعد کوئی اذان نہیں ہوتی تھی، اذان و اقامت والی کوئی چیز ہی نہیں تھی، اس روز اذان تھی نہ اقامت۔ رواہ مسلم۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«رواه مسلم (886/5)» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.