مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة كتاب الصلاة رکوع کے بعد کی دعائیں، بروایت مسلم
ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رکوع سے سر اٹھاتے تو آپ یہ دعا پڑھا کرتے تھے: ”اے اللہ! ہمارے رب! ہر قسم کی تعریف تیرے لیے ہے، آسمانوں اور زمین اور ہر اس چیز کے بھراؤ کے برابر جو تو چاہے اور بندے نے جو تیری تعریف اور شان بیان کی وہ تیرے ہی لائق ہے، ہم سب تیرے ہی بندے ہیں، اے اللہ! جو چیز تو عطا کر دے اسے کوئی روکنے والا نہیں، جس چیز کو تو روک لے اسے کوئی عطا کرنے والا نہیں، اور دولت مند کی دولت، تیرے ہاں کوئی فائدہ نہیں دے سکتی۔ “ رواہ مسلم۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«رواه مسلم (205 / 477)» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.