مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة كتاب الصلاة بےنمازی فرعون اور ہامان کے ساتھ ہو گا
عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روز نماز کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: ”جس نے نماز کی حفاظت و پابندی کی تو وہ اس شخص کے لیے روز قیامت نور، دلیل اور نجات ہو گی، اور جس نے اس کی حفاظت و پابندی نہ کی تو روز قیامت اس کے لیے نور، دلیل اور نجات نہیں ہو گی اور وہ قارون، فرعون، ہامان اور ابی بن خلف کے ساتھ ہو گا۔ “ حسن، رواہ احمد و الدارمی و البیھقی فی شعب الایمان۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده حسن، رواه أحمد (169/2 ح 6576) والدارمي (2/ 301، 302 ح 2724) والبيھقي في شعب الإيمان (2823) ٭ عيسي بن ھلال: وثقه الحاکم و الجمھور وھو حسن الحديث (انظر نيل المقصود: 1399)» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.