مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة كتاب الصلاة صلوٰۃ وسطیٰ سے مراد ظہر کی نماز، بروایت امام احمد اور امام ابوداؤد
زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز ظہر بہت جلد پڑھا کرتے تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ پر سب سے زیادہ پر مشقت نماز یہی تھی، پس یہ آیت نازل ہوئی، ”نمازوں کی پابندی و حفاظت کرو اور بالخصوص نماز وسطیٰ کی۔ “ راوی نے کہا: کیونکہ اس سے پہلے بھی دو نمازیں ہیں، اور اس کے بعد بھی دو نمازیں ہیں۔ صحیح، رواہ احمد و ابوداؤد۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده صحيح، رواه أحمد (183/5 ح 21931) و أبو داود (411) [والنسائي في الکبري (357) وصححه ابن حزم في المحلي (250/4) و ذکر کلامًا.]» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.