مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة كتاب الصلاة مسئلہ فاتحہ خلف الامام
عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ہم نماز فجر میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے تھے۔ آپ نے قراءت کی تو آپ پر قراءت گراں ہو گئی، چنانچہ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (نماز سے) فارغ ہو گئے تو فرمایا: ”شاید کہ تم اپنے امام کے پیچھے قراءت کرتے ہو؟“ ہم نے عرض کیا، جی ہاں، اللہ کے رسول! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”سورۂ فاتحہ کے علاوہ قراءت نہ کیا کرو، کیونکہ جو اسے نہیں پڑھتا اس کی نماز نہیں ہوتی۔ “ ابوداؤد، ترمذی، نسائی بالمعنی۔ اور ابوداؤد کی روایت میں ہے: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”میں بھی (اپنے دل میں) کہتا تھا کہ قرآن پڑھنا مجھ پر دشوار کیوں ہے، جب میں بلند آواز سے قراءت کروں تو تم سورۂ فاتحہ کے سوا کچھ نہ پڑھا کرو۔ “ صحیح، رواہ ابوداؤد و الترمذی و النسائی۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«صحيح، رواه أبو داود (823) [824 وسنده حسن لذاته، فيه نافع بن محمود ثقة و ثقه الدارقطني والذهبي وغيرهما و أخطأ من جھله.] والترمذي (311 وقال: حديث حسن.) والنسائي (141/2 ح 921) ٭ مکحول التابعي برئ من التدليس و للحديث شواھد عند أبي داود (824) وغيره فالحديث صحيح کما حققته في ’’الکواکب الدرية في وجوب الفاتحة خلف الإمام في الجھرية‘‘ والحديث يدل علٰي وجوب الفاتحة خلف الإمام لأن فيه قال للمقتدي: ’’فإنه لا صلٰوة لمن لم يقرأ بھا‘‘.» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.