مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة كتاب الصلاة تشہد کی دعائیں
شداد بن اوس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی نماز میں یہ دعا کیا کرتے تھے: ”اے اللہ! میں دین کے معاملے میں ثابت قدمی، رشد و ہدایت پر عزیمت، تیری نعمت پر شکر اور تیری بہترین اور خالص عبادت کرنے کا تجھ سے سوال کرتا ہوں، میں تجھ سے قلب سلیم اور زبان صادق کا سوال کرتا ہوں، میں اس خیر و بھلائی کا تجھ سے سوال کرتا ہوں جسے تو جانتا ہے، اور ہر اس شر سے تیری پناہ چاہتا ہوں جسے تو جانتا ہے، اور ان گناہوں سے جسے تو جانتا ہے تجھ سے مغفرت طلب کرتا ہوں۔ “ نسائی، امام احمد نے بھی اسی طرح روایت کیا ہے۔ حسن، رواہ النسائی۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«حسن، رواه النسائي (54/3 ح 1305) و أحمد (1213/4 ح 17133) [و للحديث شواھد]» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.