مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة كتاب الصلاة ازار (یعنی پاجامہ کو ٹخنوں سے نیچے) لٹکانے والے کے لئے وعید
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ایک آدمی اپنا تہبند لٹکائے نماز پڑھ رہا تھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے فرمایا: ”جاؤ وضو کرو۔ “ وہ گیا اور وضو کر کے پھر حاضر ہوا تو کسی آدمی نے عرض کیا، اللہ کے رسول! آپ نے اسے وضو کرنے کا حکم کیوں فرمایا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ اپنا تہبند لٹکائے ہوئے نماز پڑھ رہا تھا، جبکہ اللہ تہبند لٹکا کر نماز پڑھنے والے شخص کی نماز قبول نہیں فرماتا۔ “ حسن، رواہ ابوداؤد۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«حسن، رواه أبو داود (638) [و صححه ابن حبان (2406) و رواه البيھقي (242/2) عن رجل من أصحاب النبي ﷺ نحوه وسنده حسن لذاته و أخطأ من ضعفه.] ٭ فيه أبو جعفر المدني المؤذن و ثقه الجمھور و حديثه لا ينزل عن درجة الحسن.» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.