مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة كتاب الصلاة اذان میں غلطی سے بچو
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بلال رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”جب تم اذان کہو تو ٹھہر ٹھہر کر اطمینان کے ساتھ کہو، اور جب اقامت کہو تو جلدی جلدی کہو، اور اپنی اذان اور اقامت کے درمیان اتنا وقفہ رکھو کہ کھانا کھانے والا شخص اپنے کھانے سے، پینے والا شخص اپنے مشروب سے جبکہ قضائے حاجت کے لیے جانے والا شخص اپنی حاجت سے فارغ ہو جائے، اور جب تک مجھے دیکھ نہ لو نماز کے لیے کھڑے نہ ہوا کرو۔ “ ترمذی، اور انہوں نے فرمایا: ہم اسے صرف عبدالمنعم کی حدیث سے پہچانتے ہیں، اور اس کی اسناد مجہول ہے۔ ضعیف۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده ضعيف جدًا، رواه الترمذي (195، 196) ٭ عبد المنعم: منکر الحديث وله طريق آخر ضعيف جدًا عند الحاکم (1/ 204)» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.