مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة كتاب الصلاة کسی حادثہ کے وقت سجدہ کرنا
عکرمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ابن عباس رضی اللہ عنہ کو بتایا گیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی فلاں زوجہ محترمہ وفات پا گئی ہیں۔ تو وہ (یہ سن کر) فوراً سجدہ ریز ہو گئے، ان سے عرض کیا گیا، آپ اس وقت سجدہ کرتے ہیں؟ انہوں نے بیان کیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم کوئی نشانی دیکھو تو سجدہ کرو۔ “ اور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازواج مطہرات کے فوت ہو جانے سے بڑی نشانی کون سی ہو سکتی ہے؟ اسنادہ حسن، رواہ ابوداؤد و الترمذی۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده حسن، رواه أبو داود (1197) و الترمذي (3891 وقال: حسن غريب)» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.