مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة كتاب الصلاة ایک نماز کو ایک دن میں دو مرتبہ پڑھنا منع ہے
میمونہ رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام سلیمان بیان کرتے ہیں، ہم مقام بلاط پر ابن عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تو وہ لوگ نماز پڑھ رہے تھے، میں نے ابن عمر رضی اللہ عنہ سے پوچھا: کیا آپ ان کے ساتھ نماز نہیں پڑھتے؟ انہوں نے فرمایا: میں پڑھ چکا ہوں، اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”ایک نماز کو ایک ہی دن میں دو مرتبہ نہ پڑھو۔ “ صحیح، رواہ احمد و ابوداؤد و النسائی۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده صحيح، رواه أحمد (2/ 19) و أبو داود (579) والنسائي (2/ 114 ح 861) [و صححه ابن خزيمة (1641) و ابن حبان (432)]» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.