مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة كتاب الصلاة نفل نماز کی ایک دعا
محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نفل نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو اللہ اکبر کہہ کر یہ دعا فرماتے: ”میں نے یکسو ہو کر اپنے چہرے کو اس ذات کی طرف متوجہ کر لیا جس نے عدم سے زمین و آسمان کو پیدا فرمایا، اور میں مشرکوں میں سے نہیں ہوں۔ “ اور انہوں (محمد بن مسلمہ) نے جابر رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث کے مثل ذکر کیا، البتہ انہوں نے ((وانا من المسلمین))”میں مسلمان ہوں“ ذکر کیا ہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! تو ہی بادشاہ ہے، تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں، اور ہم تیری حمد کے ساتھ تیری پاکیزگی بیان کرتے ہیں۔ “ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قراءت فرماتے۔ صحیح، رواہ النسائی۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«صحيح، رواه النسائي (2/ 131 ح 899 ببعض الإختلاف)» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.