مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة كتاب الصلاة بڑے کرتہ میں عورت نماز پڑھ سکتی ہے
ام سلمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا، کیا عورت تہبند کے بغیر صرف قمیض اور دوپٹے میں نماز پڑھ سکتی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، جب قمیض اس قدر کامل اور کشادہ ہو کہ وہ اس کے پاؤں ڈھانپتی ہو۔ “ ابوداؤد، اور انہوں نے راویوں کی ایک جماعت کا ذکر کیا جنہوں نے اس حدیث کو ام سلمہ رضی اللہ عنہ پر موقوف قرار دیا ہے۔ “ ضعیف۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«سنده ضعيف، رواه أبو داود (640) [و صححه الحاکم علٰي شرط البخاري (1/ 250) واختلف قول الذهبي فيه.] ٭ أم محمد بن زيد مجھولة الحال و ثقھا الحاکم وحده.» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.