مسنَد المَكِّیِّینَ |
مسند احمد
مسنَد المَكِّیِّینَ 282. حَدِيثُ خَادِمِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک خادم صحابی جن کے مذکر یا مونث ہو نے کی تعین میں راوی کو شک ہے سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اکثر خادم سے پوچھتے رہتے تھے کہ تمہیں کوئی ضرورت اور کام تو نہیں ہے ایک دن اسی طرح میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: یا رسول اللہ! میرا ایک کام ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: کیا کام ہے میں نے عرض کیا: کہ قیامت کے دن آپ میری سفارش کر دیجیے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ خیال تمہیں کہاں سے آیا اس نے عرض کیا: اللہ نے دل میں ڈال دیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر کثرت سے سجود کے ذریعے میری مدد کر و۔
حكم دارالسلام: إسناده صحيح
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.