مسنَد المَكِّیِّینَ 219. حَدِيثُ سَلَمَةَ بْنِ الْمُحَبِّقِ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
سیدنا سلمہ سے مروی ہے کہ غزوہ خیبر کے دن نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم پر ہانڈیوں کو الٹادیا گیا تھا کہ اس میں پالتو گدھوں کا گوشت تھا۔
حكم دارالسلام: صحيح لغيره، نحاز بن جدي مجهول
سیدنا سلمہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک ایسے گھر کے پاس سے گزرے جس کے صحن میں ایک مشکیزہ لٹکا ہوا تھا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں سے پینے کے لئے پانی مانگا تو وہ کہنے لگے کہ یہ مردہ جانور کی کھال ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دباغت کھال کی پاکیزگی ہو تی ہے۔
حكم دارالسلام: مرفوعه صحيح لغيره، وهذا اسناد ضعيف لجهالة حال جون بن قتادة
سیدنا سلمہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دباغت کھال کی پاکیزگی ہو تی ہے۔
حكم دارالسلام: صحيح لغيره
سیدنا سلمہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتہ فرمایا: مجھ سے یہ مسئلہ معلوم کر لو اور حاصل کر و اللہ نے بدکاری کا ارتکاب کرنے والی عورتوں کا حکم متعین کر دیا کنوارے کو کنواری کے ساتھ بدکاری کرنے پر سو کوڑے مارے جائیں اور ایک سال کے لئے جلاوطن کر دیا جائے اور شادی شدہ کو شادی شدہ کے ساتھ ایسا کرنے پر سو کوڑے مارے جائیں گے اور رجم کیا جائے گا۔
حكم دارالسلام: حديث صحيح عن عبادة بن الصامت، وهذا إسناد ضعيف، أخطأ فيه أحد رواته، فجعله من مسند سلمة بن المحبق، والفضل بن دلهم ضعيف، وأيضا قبيصة بن حريث
سیدنا سلمہ سے مروی ہے کہ کسی شخص نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ اگر کوئی آدمی اپنی بیوی کی باندی پر جا پڑے تو کیا حکم ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر اس نے اس باندی سے زبردستی یہ حرکت کی ہو تو وہ باندی آزاد ہو جائے گی اور مرد پر اس کے لئے مہر مثل لازم ہو گا اور اگر یہ کام اس کی رضامندی سے ہو تو وہ اس کی باندی ہی رہے گی البتہ مرد کو مہر مثل ادا کرنا پڑے گا۔
حكم دارالسلام: إسناده ضعيف لانقطاعه، الحسن البصري لم يسمع من سلمة بن المحبق، ومبارك بن فضالة يدلس تدليس التسوية
سیدنا سلمہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس شخص میں اتنی ہمت ہو کہ وہ بھوک کو برداشت کر سکے تو وہ جہاں بھی دوران سفر ماہ رمضان کو پالے اسے روزہ رکھ لینا چاہیے۔
حكم دارالسلام: إسناده ضعيف لجهالة حال حبيب بن عبدالله، وعبد الصمد بن حبيب ضعيف
سیدنا سلمہ سے مروی ہے کہ غزوہ خیبر کے دن نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم پر ہانڈیوں کو الٹادیا گیا اس میں پالتو گدھوں کا گوشت تھا۔
حكم دارالسلام: صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف، النحاز الحنفي مجهول
|