مسنَد المَكِّیِّینَ |
مسند احمد
مسنَد المَكِّیِّینَ 120. زِیَادَةٌ فِی حَدِیثِ اَبِی لبَابَةَ بنِ عَبدِ المنذِرِ البَدرِیِّ رَضِیَ اللَّه تَعَالَى ...
سیدنا ابولبابہ نے ایک مرتبہ سیدنا ابن عمرکوبتایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سانپوں کو مارنے سے منع فرمایا ہے۔
حكم دارالسلام: إسناده صحيح، خ: 3313، م: 2233
![]()
نافع کہتے ہیں کہ سیدنا ابن عمر پہلے تو ہر قسم کے سانپوں کو مارنے کا حکم دیتے تھے کسی کو نہیں چھوڑتے تھے حتی کہ سیدنا ابولبابہ نے یہ حدیث بیان کی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے گھروں میں رہنے والوں سانپوں کو مارنے سے منع فرمایا ہے۔
حكم دارالسلام: إسناده صحيح، خ: 3313، م: 2233
![]()
سیدنا ابولبابہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمام دنوں کا سردار اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ معظم حتی کہ عیدالفطر اور عیدالاضحی کے دن سے بھی زیادہ معظم دن جمعہ کا دن ہے اس کی پانچ خصوصیات ہیں اللہ نے اسی دن سیدنا آدم کو پیدا کیا اسی دن انہیں زمین پر اپنا نائب بنا کر بھیجا اسی دن ان کی وفات ہوئی اس دن میں ایک گھڑی ایسی بھی آتی ہے کہ بندہ اس میں جو بھی دعا مانگے اللہ تعالیٰ اسے وہ چیز ضرور عطا فرماتا ہے تاقتی کہ وہ کسی حرام چیز کی دعا نہ کر ے اور اسی دن قیامت قائم ہو گی کوئی مقرب فرشتہ آسمان و زمین، ہوائیں پہاڑ اور سمندرایسا نہیں جو جمعہ کے دن سے ڈرتانہ ہو۔
حكم دارالسلام: إسناده ضعيف من أجل عبدالله بن محمد بن عقيل
![]() |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.