مسنَد المَكِّیِّینَ |
مسند احمد
مسنَد المَكِّیِّینَ 168. حَدِيثُ رَجُلٍ مِنْ الْأَنْصَارِ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
ایک انصاری صحابی سے مروی ہے کہ وہ ایک حبشن باندی کو لے کر آئے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: یا رسول اللہ! میرے ذمے ایک مسلمان غلام کو آزاد کرنا واجب ہے اگر آپ سمجھتے ہیں کہ یہ مومنہ ہے تو میں اسے آزاد کر دوں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس باندی سے پوچھا کہ کیا تم لا الہ الا اللہ کی گواہی دیتی ہواس نے کہا جی ہاں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم میرے رسول اللہ ہو نے کی گواہی دیتی ہواس نے کہا جی ہاں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہو نے پر یقین رکھتی ہواس نے کہا جی ہاں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے آزاد کر دو۔
حكم دارالسلام: إسناده صحيح
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.