مسنَد المَكِّیِّینَ |
مسند احمد
مسنَد المَكِّیِّینَ 47. حَدِیث عَبدِ اللَّهِ بنِ حبشِیّ رَضِیَ اللَّه تَعَالَى عَنه
سیدنا عبداللہ بن حبشی سے مروی ہے کہ کسی شخص نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ کون سا عمل سب سے زیادہ افضل ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایسا ایمان جس میں کوئی شک نہ ہوایساجہاد جس میں مال غنیمت کی خیانت نہ ہواور حج مبرور سائل نے پوچھا کہ کون سی نماز افضل ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لمبی نماز، سائل نے پوچھا کہ کون ساصدقہ سب سے افضل ہے فرمایا: کم مال والے کا محنت کر کے صدقہ کرنا سائل نے پوچھا کہ کون سی ہجرت سب سے افضل ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو اللہ کی محرمات سے ہ وسائل نے پوچھا کہ سب سے افضل جہاد کون سا ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مشرکین سے اپنی جان ومال کے ساتھ جہاد کرنا سائل نے پوچھا کہ پھر کون سی موت سب سے زیادہ افضل ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس کا خون بہادیا جائے اور گھوڑے کے پاؤں کاٹ دیئے جائیں۔
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.