مسنَد المَكِّیِّینَ |
مسند احمد
مسنَد المَكِّیِّینَ 276. حَدِيثُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عُثْمَانَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
سیدنا عبدالرحمن بن عثمان سے مروی ہے کہ میں نے ایک مرتبہ عید کے دن نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بازار میں کھڑے ہوئے دیکھا لوگ برابر آ جارہے تھے۔
حكم دارالسلام: إسناده ضعيف لضعف المنكدر بن محمد
سیدنا عبدالرحمن بن عثمان سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ کسی طبیب نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ایک دواء کا ذکر کیا اور بتایا کہ وہ اس میں مینڈک کے اجزاء بھی شامل کر یں گے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مینڈک کو مارنے سے منع کر دیا۔
حكم دارالسلام: إسناده صحيح
سیدنا عبدالرحمن بن عثمان سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حاجیوں کی گری پڑی چیزوں کو اٹھانے سے منع فرمایا ہے۔
حكم دارالسلام: إسناده صحيح، م: 1724
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.