مسنَد المَكِّیِّینَ |
مسند احمد
مسنَد المَكِّیِّینَ 222. حَدِيثُ عَامِرٍ الْمُزَنِيِّ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
حضڑت عامر سے مروی ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو منیٰ میں اپنے خچر پر سوار ہو کر خطبہ دیتے ہوئے دیکھا ہے اس وقت آپ نے سرخ رنگ کی چادر اوڑھ رکھی تھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ایک بدری صحابی تھے جو آگے تک آواز پہنچا رہے تھے میں چلتا ہوا آیا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاؤں اور جوتے کے تسمے کے درمیان ہاتھ داخل کئے مجھے ان کی ٹھنڈک سے تعجب ہوا۔
حكم دارالسلام: رجاله ثقات
سیدنا عامر سے مروی ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو منیٰ میں اپنے سفید خچر پر سوار ہو کر خطبہ دیتے ہوئے دیکھا ہے سیدنا علی آگے تک آواز پہنچا رہے تھے۔
حكم دارالسلام: إسناده ضعيف لجهالة الشيخ من بني فزارة
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.