مسنَد المَكِّیِّینَ |
مسند احمد
مسنَد المَكِّیِّینَ 69. حَدِیث الحَارِثِ بنِ عَبدِ اللَّهِ بنِ اَوس رَضِیَ اللَّه تَعَالَى عَنه
سیدنا حارث بن عبداللہ سے مروی ہے کہ میں نے سیدنا عمر سے اس عورت کا حکم پوچھا: جو بیت اللہ کا طواف کر رہی تھی پھر اسے ایام آ گئے انہوں نے فرمایا کہ اس کا آخری کام بیت اللہ کا طواف ہو نا چاہیے سیدنا حارث نے فرمایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہی مسئلہ بتایا تھا سیدنا عمر نے انہیں سخت سست کہا اور فرمایا کہ تم مجھ سے اس چیز کے متعلق دریافت کر رہے ہو جس کے متعلق تم نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کر چکے ہو لیکن میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کے خلاف ورزی نہیں کر سکتا۔
حكم دارالسلام: إسناده صحيح
سیدنا حارث بن عبداللہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص بیت اللہ کا حج یا عمرہ کر لے اس پر آخری کام بیت اللہ کا طواف کرنا ہے سیدنا عمر کو ان کی یہ حدیث معلوم ہوئی تو انہوں نے انہیں سخت سست کہا اور فرمایا کہ آپ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ حدیث سنی ہے اور پھر ہمیں بھی نہیں بتائی۔
حكم دارالسلام: إسناده ضعيف لضعف الحجاج بن أرطاة وعبدالرحمن بن البيلماني، ولا رساله عمرو بن أوس لم يسمع النبى ﷺ
سیدنا حارث بن عبداللہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص بیت اللہ کا حج یا عمرہ کر لے اس پر آخری کام بیت اللہ کا طواف کرنا ہے سیدنا عمر کو ان کی یہ حدیث معلوم ہوئی تو انہوں نے انہیں سخت سست کہا اور فرمایا کہ آپ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ حدیث سنی ہے اور پھر ہمیں بھی نہیں بتائی۔
حكم دارالسلام: إسناده ضعيف لضعف الحجاج بن أرطاة وعبدالرحمن بن البيلماني
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.