مسنَد المَكِّیِّینَ |
مسند احمد
مسنَد المَكِّیِّینَ 155. حَدِيثُ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
سیدنا سہل بن ابی حثمہ سے غالباً مرفوعاً مروی ہے کہ نماز خوف میں امام آگے کھڑا ہواور ایک صف اپنے پیچھے بنائے اور ایک اپنے آگے پھر پیچھے والوں کو ایک رکوع اور دو سجدے کر وائے پھر کھڑا رہے تاآنکہ وہ لوگ دوسری رکعت بھی پڑھ لیں اور اپنے ساتھیوں کی جگہ آگے بڑھ جائیں اور وہ لوگ یہاں آ کر ان کی جگہ کھڑے ہو جائیں اور امام انہیں بھی ایک رکوع اور دو سجدے کر وائے اور بیٹھ جائے یہاں تک کہ وہ اپنی دوسری رکعت بھی پوری کر لیں پھر آخر میں ان کے ساتھ اکٹھا سلام پھیرے۔
حكم دارالسلام: إسناده صحيح، والحديث مرفوع من طريق عبدالرحمن ابن القاسم، وموقوف من طريق يحيى بن سعيد الأنصاري، خ: 4131
![]()
گزشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔
حكم دارالسلام: إسناده صحيح، خ: 4131
![]()
حكم دارالسلام: إسناده صحيح، خ: 4131
![]()
عبدالرحمن بن مسعود کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ سیدنا سہل بن ابی حثمہ ہماری مجلس میں تشریف لائے اور یہ حدیث بیان کی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم پھل کاٹا کر و تو کچھ کاٹ لیا کر و اور کچھ چھوڑ دیا کر و تقریبا ایک تہائی چھوڑ دیا کر و اگر ایسا نہ کر و تو ایک چوتھائی چھوڑ دیا کر و۔
حكم دارالسلام: حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف لجهالة عبدالرحمن بن مسعود
![]() |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.