سیدنا سہل بن ابی حثمہ سے غالباً مرفوعاً مروی ہے کہ نماز خوف میں امام آگے کھڑا ہواور ایک صف اپنے پیچھے بنائے اور ایک اپنے آگے پھر پیچھے والوں کو ایک رکوع اور دو سجدے کر وائے پھر کھڑا رہے تاآنکہ وہ لوگ دوسری رکعت بھی پڑھ لیں اور اپنے ساتھیوں کی جگہ آگے بڑھ جائیں اور وہ لوگ یہاں آ کر ان کی جگہ کھڑے ہو جائیں اور امام انہیں بھی ایک رکوع اور دو سجدے کر وائے اور بیٹھ جائے یہاں تک کہ وہ اپنی دوسری رکعت بھی پوری کر لیں پھر آخر میں ان کے ساتھ اکٹھا سلام پھیرے۔
حكم دارالسلام: إسناده صحيح، والحديث مرفوع من طريق عبدالرحمن ابن القاسم، وموقوف من طريق يحيى بن سعيد الأنصاري، خ: 4131