من كتاب الطهارة وضو اور طہارت کے مسائل 104. باب الْحَائِضِ تَسْمَعُ السَّجْدَةَ فَلاَ تَسْجُدُ: حائضہ اگر آیت سجدہ سنے تو سجدہ نہ کرے
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے حائضہ عورت کے بارے میں پوچھا گیا جو آیت سجدہ سنے، فرمایا: سجدہ نہیں کرے گی کیونکہ سجدہ بھی نماز ہے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1041]»
اس اثر کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مصنف ابن أبى شيبه 14/2] قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
امام ابراہیم اور ابوالضحیٰ رحمہما اللہ دونوں نے کہا کہ سجدہ نہ کرے گی۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1042]»
اس قول کی سند صحیح ہے۔ ابوالضحیٰ کا نام مسلم بن صبیح ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 14/2] قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
امام ابراہیم اور سعید بن جبیر رحمہما اللہ دونوں نے کہا: اس پر سجدہ واجب نہیں، نماز اس سے بہت بڑی ہے۔ یعنی جب نماز چھوڑ دیتی ہے تو سجدہ اس سے کم ہے۔
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف فيه حجاج وهو: ابن أرطاة وهو ضعيف، [مكتبه الشامله نمبر: 1043]»
حجاج بن ارطاة کی وجہ سے اس کی سند ضعیف ہے، لیکن معنی صحیح ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 13/2] قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف فيه حجاج وهو: ابن أرطاة وهو ضعيف
عطاء رحمہ اللہ نے فرمایا: اس سے بہتر چیز سے روک دی گئی فرض نماز سے، یعنی پھر سجدہ کیا ہے۔
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف ابن جريج قد عنعن وهو مدلس، [مكتبه الشامله نمبر: 1044]»
اس قول کی سند ضعیف ہے، لیکن صحیح سند سے بھی یہ قول ان سے مروی ہے۔ دیکھئے: [مصنف ابن أبى شيبه 14/2] و [مصنف عبدالرزاق 1230] قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف ابن جريج قد عنعن وهو مدلس
امام حسن بصری رحمہ اللہ نے فرمایا: وہ سجدہ نہیں کرے گی۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1045]»
اس قول کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مصنف ابن أبى شيبه 14/2]، اس سند میں غندر: محمد بن جعفر اور اشعث: ابن عبداللہ بن جابر حدانی ہیں۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
امام زہری رحمہ اللہ سے اس عورت کے بارے میں جو پاک ہو گئی ہو اور آیت سجدہ سنے، مروی ہے کہ جب تک غسل نہ کر لے سجدہ نہیں کرے گی۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1046]»
اس قول کی سند صحیح ہے۔ کہیں اور یہ روایت نہیں ملی۔ اس معنی کی روایت [مصنف عبدالرزاق 1231] میں دیکھئے۔ وضاحت:
(تشریح احادیث 1036 سے 1042) ان تمام آثار و اقوالِ سلف سے معلوم ہوا کہ حالتِ حیض میں حتیٰ کہ حیض منقطع ہونے کے بعد بھی غسل کرنے سے پہلے حائضہ عورت آیتِ سجدہ سنے تو سجدہ نہیں کرے گی، کیونکہ سجدہ نماز کا ایک جزء ہے، جیسا کہ نماز ہی نہیں پڑھ سکتی تو سجدہ کیونکر کرے گی۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں سے فرمایا: ”صدقہ کیا کرو کیونکہ جہنم میں تم سب سے زیادہ ہو گی“، ایک عورت نے جو معروف نہ تھی، عرض کیا: ایسا کیوں ہے؟ فرمایا: ”اس لئے کہ تم لعن طعن زیادہ کرتی ہو، شوہر کی ناشکری کرتی ہو۔“ راوی نے کہا: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے دین اور عقل میں نقص کے باوجود صاحب حیثیت لوگوں پر عورتوں کے معاملے میں تم سے زیادہ غالب آنے والا نہیں دیکھا۔ ایک آدمی نے کہا: عقل کا نقص کیا ہے؟ کہا: دو عورتوں کی شہادت ایک مرد کے برابر ہے، کہا دین کے نقص کے بارے میں پوچھا گیا تو کہا: وہ کتنی راتیں اور دن بیٹھی رہتی ہیں، اللہ کے لئے کوئی نماز نہیں پڑھتی ہیں۔
تخریج الحدیث: «إسناده حسن من أجل وائل بن مهانة، [مكتبه الشامله نمبر: 1047]»
اس روایت کی یہ سند حسن ہے، لیکن اس کی اصل صحیحین میں موجود ہے۔ دیکھئے: [بخاري 304] و [مسلم 885]۔ نیز دیکھئے: [مسند أبى يعلي 5112] و [مسند الحميدي 92] و [صحيح ابن حبان 3323] قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده حسن من أجل وائل بن مهانة
|