من كتاب الطهارة وضو اور طہارت کے مسائل 13. باب النَّهْيِ عَنْ الاِسْتِنْجَاءِ بِالْيَمِينِ: 13. داہنے ہاتھ سے استنجاء کرنے کی ممانعت کا بیان 39. باب في نَضْحِ الْفَرْجِ بَعْدَ الْوُضُوءِ: 39. وضو کے بعد شرم گاہ (رومالی) پر پانی چھڑکنے کا بیان 57. باب الْوُضُوءِ بِفَضْلِ وَضُوءِ الْمَرْأَةِ: 57. عورت کے وضو سے بچے ہوئے پانی سے وضو کرنے کا بیان |
سنن دارمي
من كتاب الطهارة وضو اور طہارت کے مسائل 10. باب مَا يَقُولُ إِذَا دَخَلَ الْمَخْرَجَ: بیت الخلاء میں داخل ہوتے وقت کیا کہے
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بیت الخلاء میں (قضائے حاجت کے لئے) داخل ہوتے تو یہ دعا پڑھتے: «اللّٰهُمَّ إِنِّي أَعُوْذُبِكَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ» یعنی ”اے اللہ میں ناپاک جنوں سے اور ناپاک جنیوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 696]»
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ ابوالنعمان کا نام محمد بن الفضل ہے، اور یہ حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 142] و [مسلم 375]، وغيرهم۔ نیز دیکھئے: [أبويعلی 3902]، [ابن حبان 1407]، [نيل الأوطار 87/1] وضاحت:
(تشریح حدیث 691) بیت الخلاء میں داخل ہونے سے پہلے یہ دعا پڑھنی چاہئے۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.