(حديث مقطوع) اخبرنا احمد، حدثنا ابن المبارك، عن يونس، عن الزهري في المراة ترى الطهر فتسمع السجدة، قال: "لا تسجد حتى تغتسل".(حديث مقطوع) أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ، حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ يُونُسَ، عَنْ الزُّهْرِيِّ فِي الْمَرْأَةِ تَرَى الطُّهْرَ فَتَسْمَعُ السَّجْدَةَ، قَالَ: "لَا تَسْجُدُ حَتَّى تَغْتَسِلَ".
امام زہری رحمہ اللہ سے اس عورت کے بارے میں جو پاک ہو گئی ہو اور آیت سجدہ سنے، مروی ہے کہ جب تک غسل نہ کر لے سجدہ نہیں کرے گی۔
وضاحت: (تشریح احادیث 1036 سے 1042) ان تمام آثار و اقوالِ سلف سے معلوم ہوا کہ حالتِ حیض میں حتیٰ کہ حیض منقطع ہونے کے بعد بھی غسل کرنے سے پہلے حائضہ عورت آیتِ سجدہ سنے تو سجدہ نہیں کرے گی، کیونکہ سجدہ نماز کا ایک جزء ہے، جیسا کہ نماز ہی نہیں پڑھ سکتی تو سجدہ کیونکر کرے گی۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1046]» اس قول کی سند صحیح ہے۔ کہیں اور یہ روایت نہیں ملی۔ اس معنی کی روایت [مصنف عبدالرزاق 1231] میں دیکھئے۔