من كتاب الطهارة وضو اور طہارت کے مسائل 13. باب النَّهْيِ عَنْ الاِسْتِنْجَاءِ بِالْيَمِينِ: 13. داہنے ہاتھ سے استنجاء کرنے کی ممانعت کا بیان 39. باب في نَضْحِ الْفَرْجِ بَعْدَ الْوُضُوءِ: 39. وضو کے بعد شرم گاہ (رومالی) پر پانی چھڑکنے کا بیان 57. باب الْوُضُوءِ بِفَضْلِ وَضُوءِ الْمَرْأَةِ: 57. عورت کے وضو سے بچے ہوئے پانی سے وضو کرنے کا بیان |
سنن دارمي
من كتاب الطهارة وضو اور طہارت کے مسائل 43. باب الْمَسْحِ عَلَى النَّعْلَيْنِ: جوتوں پر مسح کرنے کا بیان
عبد خیر نے کہا: میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو وضو کرتے اور دونوں جوتوں پر مسح کرتے دیکھا، پھر فرمایا: اگر میں رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسا کرتے نہ دیکھتا جیسا تم نے مجھے (مسح) کرتے دیکھا ہے تو میرے خیال میں تلوؤں کا مسح اوپری قدم سے مقدم ہوتا۔ امام دارمی ابومحمد رحمہ اللہ نے فرمایا: یہ حدیث «﴿وَامْسَحُوا بِرُءُوسِكُمْ وَأَرْجُلَكُمْ إِلَى الْكَعْبَيْنِ﴾» [المائده: 6/5] سے منسوخ ہے، کیونکہ: «﴿وَأَرْجُلَكُمْ إِلَى الْكَعْبَيْنِ﴾» میں قدم دھونے کا حکم ہے۔ لہٰذا وضو کرتے وقت پیروں پر مسح کرنا درست نہیں ہے۔ جیسا کہ شیعہ حضرات وضو میں قدم دھوتے نہیں ہیں بلکہ ان پر مسح کرتے ہیں، یہ غلط ہے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 742]»
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 162، 163، 164]، [بيهقي 292/1]، [دارقطني 204/1]، [نيل الأوطار 231/1] قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.