من كتاب الطهارة وضو اور طہارت کے مسائل 11. باب الاسطابۃ استنجا کا بیان
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی جب پائخانہ کو جائے تو تین پتھر اپنے ساتھ لے جائے، ان سے استنجا کرے وہ کافی ہے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده جيد، [مكتبه الشامله نمبر: 697]»
اس حدیث کی سند جید ہے۔ دیکھئے: [مسند أحمد 133/6]، [أبوداؤد 40]، [نسائي 41/1]، [البيهقي 103/1]، [دارقطني 54/1]، [شرح معاني الآثار 121/1] و [نيل الأوطار 110/1] قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده جيد
عمارة بن خزيمۃ بن ثابت الانصاری نے اپنے باپ سیدنا خزیمہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(استنجاء) تین پتھروں سے کرنا چاہیے جن میں گوبر نہ ہو۔“
تخریج الحدیث: «إسناده جيد، [مكتبه الشامله نمبر: 698]»
اس حدیث کی سند جید ہے۔ دیکھئے: [المصنف 154/1]، [مسند أحمد 213/5]، [أبوداؤد 41]، [ابن ماجه 315] و [البيهقي 103/1]۔ نیز دیکھئے: [نيل الأوطار 177/1] قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده جيد
|