من كتاب الطهارة وضو اور طہارت کے مسائل 13. باب النَّهْيِ عَنْ الاِسْتِنْجَاءِ بِالْيَمِينِ: 13. داہنے ہاتھ سے استنجاء کرنے کی ممانعت کا بیان 39. باب في نَضْحِ الْفَرْجِ بَعْدَ الْوُضُوءِ: 39. وضو کے بعد شرم گاہ (رومالی) پر پانی چھڑکنے کا بیان 57. باب الْوُضُوءِ بِفَضْلِ وَضُوءِ الْمَرْأَةِ: 57. عورت کے وضو سے بچے ہوئے پانی سے وضو کرنے کا بیان |
سنن دارمي
من كتاب الطهارة وضو اور طہارت کے مسائل 38. باب الْمَسْحِ عَلَى الْعِمَامَةِ: عمامہ پر مسح کرنے کا بیان
سیدنا عمرو بن امیہ ضمری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو موزے اور عمامہ پر مسح کرتے دیکھا۔ ابومحمد (دارمی) سے پوچھا گیا: کیا آپ اس کو حجت مانتے ہیں؟ فرمایا: ہاں قسم اللہ کی۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 737]»
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 205]، [نسائي 119]، [ابن ماجه 562]، [صحيح ابن حبان 1343]، [ابن الجارود 83]، نیز دیکھئے: [نيل الأوطار 204/1] و [التلخيص الحبير 157/1] وضاحت:
(تشریح احادیث 731 سے 733) اس حدیث سے موزوں اور عمامے پر مسح کرنا ثابت ہوا، بعض علماء نے عمامے پر مسح کرنے سے انکار کیا ہے اور اس جیسی احادیث کی تاویلات کی ہیں جو صحیح نہیں۔ آیتِ شریفہ: « ﴿وَمَا آتَاكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ ....﴾ [الحشر: 7] » ”اور جو کچھ تم کو رسول دیں اسے اپنا لو....“ پر ایسے علماء کو غور کر کے عمل کرنا چاہئے۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.