من كتاب الطهارة وضو اور طہارت کے مسائل 13. باب النَّهْيِ عَنْ الاِسْتِنْجَاءِ بِالْيَمِينِ: 13. داہنے ہاتھ سے استنجاء کرنے کی ممانعت کا بیان 39. باب في نَضْحِ الْفَرْجِ بَعْدَ الْوُضُوءِ: 39. وضو کے بعد شرم گاہ (رومالی) پر پانی چھڑکنے کا بیان 57. باب الْوُضُوءِ بِفَضْلِ وَضُوءِ الْمَرْأَةِ: 57. عورت کے وضو سے بچے ہوئے پانی سے وضو کرنے کا بیان |
سنن دارمي
من كتاب الطهارة وضو اور طہارت کے مسائل 20. باب السِّوَاكِ عِنْدَ التَّهَجُّدِ: مسواک منہ کو صاف رکھتی ہے
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسواک منہ کو پاک (صاف) کرنے والی اور رب کو خوش کرنے والی ہے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف لضعف إبراهيم بن إسماعيل ولكن الحديث صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 711]»
اس سند سے یہ روایت ضعیف، لیکن دوسری سند سے حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسند أحمد 47/6، 62]، [نسائي 10/1، 5]، [مسند أبى يعلی 4569]، [ابن حبان 1067]۔ نیز دیکھئے: [نيل الأوطار 125/1] وضاحت:
(تشریح حدیث 706) اس حدیث سے مسواک کرنے کی فضیلت معلوم ہوئی، شریعتِ اسلامیہ نے دانت اور منہ صاف کرنے اور صاف رکھنے کی بڑی ترغیب دی ہے، منجن یا ٹوتھ پیسٹ سے دانت صاف کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں، تجربات شاہد ہیں جو لوگ مسواک کا استعمال رکھتے ہیں ان کے دانت صاف، مضبوط اور کیڑے وغیرہ سے محفوظ رہتے ہیں۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف لضعف إبراهيم بن إسماعيل ولكن الحديث صحيح
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.