من كتاب الطهارة وضو اور طہارت کے مسائل 102. باب في الْحَائِضِ تَقْضِي الصَّوْمَ وَلاَ تَقْضِي الصَّلاَةَ: حائضہ عورت کے روزہ قضا کرنے اور نماز قضا نہ کرنے کا بیان
امام ابراہیم نخعی رحمہ اللہ نے فرمایا: حیض والی عورت اور جنابت والے مرد و عورت سجده والی آیت سنیں تو جنبی تو غسل کرے اور سجدہ (تلاوت) کرے، لیکن حائضہ ایسا نہیں کرے گی، کیونکہ وہ نماز نہیں پڑھ سکتی ہے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1016]»
اس قول کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مصنف ابن أبى شيبه 340/2] و [مصنف عبدالرزاق 1232] قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
امام ابراہیم رحمہ اللہ نے ایسی حائضہ کے بارے میں کہا جو آیت سجدہ سنے، فرمایا: وہ اس کی قضاء نہیں کرے گی۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1017]»
اس روایت کی سند حسبِ سابق ہے۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
امام ابراہیم نخعی رحمہ اللہ نے کہا: ایسی عورت پر کچھ ضروری نہیں ہے۔
تخریج الحدیث: «رجاله ثقات غير أن سماع جعفر وسعيد من ابن أبي عروبة متأخر، [مكتبه الشامله نمبر: 1018]»
یہ اثر بھی حسبِ سابق ہے، اور ابومعشر کا نام زید بن کلیب ہے۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: رجاله ثقات غير أن سماع جعفر وسعيد من ابن أبي عروبة متأخر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: ہم کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے حیض آتا تھا، لیکن آپ ہم میں سے کسی عورت کو نماز لوٹانے کا حکم نہ د یتے تھے۔
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف لضعف عبيدة بن معتب، [مكتبه الشامله نمبر: 1019]»
عبیدہ بن متعب کی وجہ سے اس روایت کی یہ سند ضعیف ہے۔ ابن ماجہ نے صرف قضائے صوم کا ذکر کیا ہے۔ دیکھئے: [ابن ماجه 1670] قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف لضعف عبيدة بن معتب
معاذه (بنت عبداللہ) سے مروی ہے ایک عورت نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: ہم میں سے کوئی اپنے ایام حیض کی نماز قضا کرے گی؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: کیا تم حروریہ ہو؟ ہم رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں حائضہ ہوتی تھیں اور ہم کو قضا کا حکم نہیں دیا جاتا تھا۔
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1020]»
یہ حدیث صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 321]، [مسلم 335]، [مسند الموصلي 2637]، [ابن حبان 349] وضاحت:
(تشریح احادیث 1011 سے 1016) حرور ایک گاؤں کا نام ہے جس کی طرف خوارج منسوب ہوتے ہیں جو صرف قرآن کو دلیل مانتے ہیں اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے خلاف جنہوں نے بغاوت کی، قرآن پاک میں یہ مسئلہ مذکور نہیں اس لئے اس عورت سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: تم حروریہ تو نہیں ہو؟ جسے حدیث کے ماننے سے انکار ہو۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: حديث صحيح
ابوالنعمان (محمد بن الفضل) نے کہا: گویا کہ حماد نے حدیث ایوب میں تفریق کی ہے اور یہ روایت لے آئے۔
تخریج الحدیث: «لم يحكم عليه المحقق، [مكتبه الشامله نمبر: 1021]»
یہ روایت صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 335] وضاحت:
(تشریح حدیث 1016) یعنی حماد نے دو طریق سے یہ روایت بیان کی ہے، حماد عن ایوب و حماد عن یزید الرشک عن معاذہ۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: لم يحكم عليه المحقق
عامر (شعبی) نے کہا: حائضہ اگر آیت سجدہ سنے تو سجدہ نہ کرے۔
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف خالد بن عبد الله متأخر السماع من عطاء، [مكتبه الشامله نمبر: 1022]»
اس سند سے یہ روایت ضعیف ہے، لیکن دوسری آنے والی روایات سے اسے تقویت ملتی ہے۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف خالد بن عبد الله متأخر السماع من عطاء
ابوقلابہ نے فرمایا: حیض والی عورت جب آیت سجدہ سنے تو سجدہ نہ کرے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1023]»
اس اثر کی سند صحیح ہے۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
امام ابرا ہیم رحمہ اللہ حائضہ عورت کے آیت سجدہ سن کر سجدہ کرنے کو مکروہ گردانتے تھے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1024]»
اس قول کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مصنف ابن أبى شيبه 14/2] قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
ابوغالب (عجلان) نے کہا: میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے حیض و نفاس والی عورت کے بارے میں دریافت کیا کہ وہ طہارت کے بعد نماز قضاء کرے گی؟ فرمایا: یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات ہیں، اگر وہ ایسا کرتیں تو ہم بھی اپنی عورتوں کو ایسا کرنے کا حکم دیتے۔
تخریج الحدیث: «إسناده جيد، [مكتبه الشامله نمبر: 1025]»
اس اثر کی سند صحیح ہے۔ کہیں اور یہ روایت نہیں مل سکی۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده جيد
عبدالرحمٰن بن قاسم نے اپنے والد سے روایت کیا کہ ایک عورت سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئی اور عرض کیا کہ طہارت کے بعد میں نمازوں کی قضا کروں جو ایام حیض میں میں نے چھوڑ دی تھیں؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: کیا تم حروریہ ہو؟ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، اور ہم میں سے کسی کو حیض آتا، پھر طہارت ہوتی لیکن آپ (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ) ہمیں نماز کی قضا پڑھنے کا حکم نہ دیتے تھے۔ (یعنی اگر حکم ہوتا تو ہم ضرور ان نمازوں کی قضا کرتے۔ حروریہ کا مطلب گزر چکا ہے۔)
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف لضعف الليث بن أبي سليم ولكن الحديث متفق عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 1026]»
لیث ابن ابی سلیم کی وجہ سے اس روایت کی یہ سند ضعیف ہے، لیکن حدیث صحیح متفق علیہ ہے، جیسا کہ (1016) وغیرہ میں گذر چکا ہے۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف لضعف الليث بن أبي سليم ولكن الحديث متفق عليه
کثیر بن اسماعیل نے کہا: میں نے فاطمہ بنت علی سے دریافت کیا: کیا آپ ایام حیض کی نماز قضا پڑھتی ہیں؟ جواب دیا: نہیں۔
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف لضعف كثير، [مكتبه الشامله نمبر: 1027]»
کثیر کی وجہ سے اس کی سند ضعیف ہے، لیکن بات صحیح ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 340/2] قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف لضعف كثير
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے ایک عورت نے پوچھا: کیا حائضہ نماز کی قضا کرے گی؟ جواب دیا: کیا تم حروریہ ہو؟ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویوں کو حیض آتا، کیا آپ نے انہیں قضاء کا حکم دیا؟ امام دارمی رحمہ اللہ نے کہا: اس کا مطلب ہے ازواج مطہرات قضا نہیں کرتی تھیں۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1028]»
اس روایت کی سند صحیح ہے، اور معنی الحدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 321]، [مسلم 335] وضاحت:
(تشریح احادیث 1017 سے 1024) کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں قضا کا حکم دیا ہے؟ یہ استفہام انکاری ہے یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا کوئی حکم کسی کو نہیں دیا۔ خلاصہ یہ کہ حائضہ پر نماز کی قضا نہیں ہے، البتہ روزہ قضاء کرے گی۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
|