من كتاب الطهارة وضو اور طہارت کے مسائل 13. باب النَّهْيِ عَنْ الاِسْتِنْجَاءِ بِالْيَمِينِ: 13. داہنے ہاتھ سے استنجاء کرنے کی ممانعت کا بیان 39. باب في نَضْحِ الْفَرْجِ بَعْدَ الْوُضُوءِ: 39. وضو کے بعد شرم گاہ (رومالی) پر پانی چھڑکنے کا بیان 57. باب الْوُضُوءِ بِفَضْلِ وَضُوءِ الْمَرْأَةِ: 57. عورت کے وضو سے بچے ہوئے پانی سے وضو کرنے کا بیان |
سنن دارمي
من كتاب الطهارة وضو اور طہارت کے مسائل 36. باب في مَسْحِ الرَّأْسِ وَالأُذُنَيْنِ: سر اور کانوں کے مسح کرنے کا بیان
شقیق بن سلمہ نے کہا: میں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو وضو کرتے دیکھا، انہوں نے اپنے سر اور دونوں کانوں کے ظاہر و باطن کا مسح کیا، پھر فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، آپ نے ویسے ہی وضو کیا جس طرح میں نے کیا ہے۔
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 735]»
اس روایت کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 110]، [ابن الجارود 72]، نیز دیکھئے: [نيل الأوطار 198/1] وضاحت:
(تشریح حدیث 730) اس حدیث سے کان کا مسح کرنا ثابت ہوا اور یہ بھی سنن الوضوء میں سے ہے۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده حسن
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.