من كتاب الطهارة وضو اور طہارت کے مسائل 13. باب النَّهْيِ عَنْ الاِسْتِنْجَاءِ بِالْيَمِينِ: 13. داہنے ہاتھ سے استنجاء کرنے کی ممانعت کا بیان 39. باب في نَضْحِ الْفَرْجِ بَعْدَ الْوُضُوءِ: 39. وضو کے بعد شرم گاہ (رومالی) پر پانی چھڑکنے کا بیان 57. باب الْوُضُوءِ بِفَضْلِ وَضُوءِ الْمَرْأَةِ: 57. عورت کے وضو سے بچے ہوئے پانی سے وضو کرنے کا بیان |
سنن دارمي
من كتاب الطهارة وضو اور طہارت کے مسائل 34. باب في تَخْلِيلِ الأَصَابِعِ: انگلیوں میں خلال کرنے کا بیان
عاصم بن لقيط بن صبرہ نے اپنے والد سیدنا لقيط بن صبرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا جو بنی منتفق کے وفد میں تھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب وضو کرو تو پوری طرح وضو کرو، اور انگلیوں کے درمیان خلال کرو۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 732]»
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 142، 143]، [ترمذي 38]، [نسائي 87]، [ابن ماجه 448]، [صحيح ابن حبان 1054]، [موارد الظمآن 159]، [المنتقی 80]، [نيل الأوطار 179/1] وضاحت:
(تشریح احادیث 725 سے 728) اس حدیث اور پچھلی حدیث سے داڑھی اور انگلیوں کے درمیان خلال کرنا اور انہیں اچھی طرح سے دھونا ثابت ہوا، اور یہ دونوں چیزیں وضو کے سنن میں سے ہیں۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.